جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے فورسز اور ایف ڈبلیو او پر حملے کی...

بی ایل ایف نے فورسز اور ایف ڈبلیو او پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ گزشتہ رات بزداد فورسز کیمپ پر حملہ کرکے فورسزکو بھاری نقصان پہنچایا۔30جولائی کی رات فورسز نے کیچ کے علاقے تجابان میں ہمارے ایک کیمپ پرحملہ کیا ، سرمچاروں نے فورسزکا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے تین گھنٹون کی لڑائی کے بعد فورسزکو بھاری جانی نقصان دینے کے بعد گھیرا توڑ کر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے یہ بات انہوں نے اتوار کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے سرمچار سرزمین کی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔31 جولائی کی رات سرمچاروں نے بالگتر میں فورسزاور عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او پر اس وقت حملہ کیا جب وہ بالگتر میں زیر تعمیر ایک کیمپ کیلئے تعمیراتی سامان لاکر اکھٹے تھے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز