شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے فورسز و ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی...

بی ایل ایف نے فورسز و ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ جمعرات کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ نذرآبار میں پاکستان آرمی کے قافلے پر خود کارو بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ حملے کے بعد سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ گہرام بلوچ نے کہاکہ4جولائی کومشکے کے علاقے دراج کور میں سرمچاروں ، ریاستی ڈیتھ اسکواڈا ور مذہبی شدت پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ ہوا۔ جو چار گھنٹے جاری رہا, بعد میں ریاستی آرمی اپنے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ڈیتھ اسکواڈ اور مذہبی شدت پسندوں کی مدد کیلئے مشکے پہنچ گئی ۔ علی الصبح اس جھڑپ میں مشہور ریاستی مخبر اور علی حیدر کا دست راست اشرف سکنہ مشکے ہلاک ہوگیا ہے۔ اس کے دوسرے ساتھیوں کی بھی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اشرف و گروہ علاقے میں چوری ڈکیتی سمیت کئی برائیوں میں بھی ملوث تھا۔ وہ علی حیدر کی سربراہی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ قائم کرچکاتھا۔ علی حیدر و اس کے ہمنواؤں سے علاقے کے لوگ چھٹکارا چاہتے ہیں۔ اس کیلئے بی ایل ایف کے سرمچاردن رات ایک کرکے بلوچستان کی بہبود کیلئے ایسے گروہوں کی بیخ کنی کیلئے جد وجہد جاری رکھیں گے۔ 4جولائی کی جھڑپ میں مذہبی شدت پسندوں کی مسلح دفاع بھی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ تھا۔ مسلح دفاع کے تعلقات شفیق مینگل و لشکر طیبہ سے ملتے ہیں۔ ان مذہبی تنظیموں کی آبیاری کرکے پاکستان بلوچستان اور دوسرے ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ مشکے دراج کور میں شکست کے بعد ریاستی آلہ کاروں نے ایک عام شہری کو نشانہ بنا کر شہید کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز