جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف حملوں ذمہداری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف حملوں ذمہداری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ آج جمعہ کے روز سرمچاروں نے صبح آٹھ بجے تمپ کے علاقے کلگ تگران میں راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے ایف سی کیمپ پر حملہ کرکے دو مورچے تباہ اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچاکر سات اہلکاروں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کیا ۔ آج ہی بالگتر میں پاکستان چائنا اقتصادی راہداری پر کام کرنے والی عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیواو کی دو موٹر سائیکلوں کو نشانہ بنا کر دو اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز