چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران،دشت ،مند پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز آواران کے علاقے کنیچی آرمی کیمپ کے مورچے میں موجود ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا،ہفتہ ہی کے روز مند سالم کوہ فوجی چوکی پر اسنائپر حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا،اسی روز دشت ، جان محمد بازار میں قائم آرمی کیمپ پر سرمچاروں نے راکٹ و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے کیمپ کے مورچے میں موجود ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے ساتھ کئی کو زخمی کیا،جبکہ کیمپ کے اندر ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا،ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز