جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریں بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر...

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ آج تربت میں ایف سی اسکول کے مین مورچہ پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک و ایک کو زخمی کیا۔ مشکے میں میہی کے مقام پر آرمی کے اہلکاروں کے ساتھ دوگھنٹے لڑائی میں آرمی کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے، یہ حملہ اس وقت کیا جب قابض فوج میہی گاؤں کا محاصرہ کرنے پہنچاتھا۔ واضح رہے کہ پچھلے چند ہفتوں میں مییہی گاؤں پر کئی دفعہ فوجی یلغار کے ذریعے خواتین و بچوں پر تشدد، کئی افراد کو شہید و گرفتار کرکے لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز