جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح کیچ کے علاقے دشت میں دشت کھڈان کراس پر سرمچاروں نے عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو اور) کے گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ایف ڈبلیو او کی مدد کو آنے والی فورسزکے ساتھ سرمچاروں کا جھڑپ ہوا، جھڑپ میں کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزید کہاکہ آج دوپہر کو تربت میں پارک ہوٹل کے سامنے ایک دکان میں حملہ کرکے نیاز نامی شخص کو ہلاک کیا، وہ فورسزکے ریٹائرڈ سپاہی اور ایف ڈبلیو او کا موجودہ کارندہ و کمک کار تھااور قریبی علاقوں میں گوادر چائنا روڈ پر کام کرنے کیلئے ضرورت کی کئی چیزیں ایف ڈبلیو او کو فراہم کرتا تھا، کئی دفعہ تنبیہ کے باوجود اپنے کرتوتوں سے باز نہ آنے پر آج انہیں نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ واپسی پر پارک ہوٹل ہی کے قریب خفیہ ایجنسی کی ایک ویگو گاڑی سے جھڑپ میں ایک اہلکار ہلا ک اور ایک زخمی ہوا اور سرمچاربحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔ 17 ستمبر کو پنجگور پروم میں فورسزکیمپ پر دو راکٹ فائر کئے جس میں فورسز کا نقصان ہوا ہے۔یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز