پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج آواران میں داد شاہ نامی مخبر کو ہلاک کیا۔جسکو کئی دفعہ تنبیہ کیا گیا تھا کہ وہ جاسوسی سے باز آئے، مگر وہ اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آیا جس پر اسے نشانہ بنایا گیا ۔آج ہی سرمچاروں نے تمپ نظر آباد میں مسافر بس سے فورسز کی لدھی ہوئی سامان کواتار کر ضبط کر لیا ،یہ سامان مند سے کراچی جانے والی بس میں لادھے تھے۔ کل سرمچاروں نے آواران کالج میں قائم چیک پوسٹ پر اسنائپر رائفل سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ جھاؤ زیلگ میں فورسز کیمپ پر راکٹ حملہ کرکے دشمن کو جانی نقصان پہنچایا۔ یہ حملے آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز