جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج اتوار کو سرمچاروں نے آواران میں پاکستانی فوج کے قافلوں پر تین مختلف مقامات پر راکٹ اور دوسری بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے تین گاڑیوں کو نقصان و ناکارہ اور ایک درجن سے زائد اہلکاروں کو ہلاک اور کئی اہلکاروں کو زخمی کیا۔ کنیرہ کے مقام پر ایک لینڈ کروزر گاڑی ناکارہ، گرائی میں ایک ٹرک اور لینڈ کروزر کو شدید نقصان پہنچاکر ان میں سوار ایک درجن سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کیا۔آواران ہی میں لوپ کور کے مقام پر فوجی قافلے پر حملہ کرکے نقصان پہنچایا۔ کل تمپ ایف سی کیمپ پر راکٹ حملہ کرکے قابض فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔ آج اتوار کو جھاؤ میں زیلگ کے مقام پر ایک سول گاڑی کو پکڑ کر سامان سمیت ضبط کیا، یہ گاڑی قابض ریاستی فوج کیلئے راشن اور دوسری سامان لے جا رہا تھا۔گاڑی اور ڈرائیور کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ہماری کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز