جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریں بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب خاران میں سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ ومسلح دفاع کے کارندے ملا سراج کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا، وہ حالیہ خاران آپریشن اور دوسرے کئی بلوچ دشمن کارروائیوں میں ملوث تھا۔یہ بات انہوں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی ترجمان نے کہا کہ خاران آپریشن میں ملوث دوسرے ریاستی مخبروں کی بھی نشاندہی ہوگئی ہے جو سب سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے جمعہ 17 جولائی کو کولواہ کے علاقے مالار میں فورسز کی گاڑی اور موٹر سائیکلوں کے قافلے پر حملہ کرکے ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کو نقصان پہنچایا، جس میں کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔اسی روز گیشکور میں فورسزکے کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔اتوار 19 جولائی کو ایک دفعہ پھر گیشکورفورسز کیمپ پر راکٹ اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔ترجمان نے کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز