پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج آواران میں پیراندر دارو شیپ کے مقام پر فورسز کے قافلے کی سیکورٹی کیلئے قائم کئے گئے مورچہ پر سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا،حملے کے بعد سرمچاروں کا ایک فورسز کی گاڑی سے سامنا ہوا تو دو بدو لڑائی میں فورسز کے تین اہلکارہلاک ، دو زخمی اور سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔یہ بات انہوں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہا کہ آج ہی مشکے میں گورجک کراس پر فورسز کے تین گاڑیوں کی گشتی ٹیم پر حملہ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کیا۔ ترجمان نے کہا کہ آج علی الصبح گریشہ میں فورسز نے عام آبادی پر حملہ کرکے کئی گھروں کو جلایا اور نہتے غیر مسلح بلوچوں کو شہید و اغوا کیا گیا۔ اس بربریت کا سرمچاروں کو معلوم ہوا تو انہوں نے فورسز کا راستہ روک کر حملہ کرکے تین موٹر سائیکل سواراہلکاروں کو ہلاک کیا۔ گزشتہ شب کیچ کے علاقے گہبن میں فائرنگ کرکے خفیہ ادارے کے ایجنٹ اور راشد پٹھان کے اہم کارندے درویش کو ہلا ک کیا۔ترجمان مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز