پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ24 ستمبر کو گوادر ائیر پورٹ کے قریب بجلی کے گرڈ اسٹیشن کو دستی بم سے نشانہ بنایا جس سے گرڈ اسٹیشن کو نقصان پہنچا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ بدھ 23 ستمبر کوسرمچاروں نے بالگتر سری میتگ میں عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور فورسز پر حملے کرکے چار اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بالگتر سری میتگ میں ایف ڈبلیو او کے مورچہ اور ان کی مدد کو آنیوالی فورسز پر حملہ کرکے چار اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ بدھ ہی کے دن آواران میں پیراندر کراس پر قائم فورسز کی چیک پوسٹ پر دو راکٹ فائر کئے ، آواران ہی میں کالج کیساتھ قائم فورسز کی چیک پو سٹ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔اسی روز سرمچاروں نے ایک اور حملہ آواران فورسزکے ہیڈ کوارٹر پر کیا تو کچھ دیر بعد فورسز کی گاڑیوں نے ہیڈ کوارٹر سے نکل کر سرمچاروں کا تعا قب کرنے کی کوشش کی تو کچھ دور پہلے سے گھات میں موجود سرمچاروں نے فورسز پر ایک اور حملہ کرکے بھاری جانی نقصان پہنچایا ۔22 ستمبر کی شام کولواہ کے علاقے مالار میں فورسز کے کیمپ پر حملہ کرکیفورسز کو نقصان پہنچایا۔یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز