جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ پنجگور کے علاقے پروم میں مرو ایف سی چیک پوسٹ پر ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور گزشتہ شب سرمچاروں نے ہوشاپ ایف سی کیمپ پر خود کار ہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔جسکے بعد فورسز نے آبادی پر کئی گولے برسائے۔جمعرات کے روز کیچ مادگِ موڑ پر سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس سے4 اہلکار ہلاک متعدد زخمی ہوئے،گزشتہ رات سرمچاروں نے گیشکور میں واقع زیک سیکورٹی فورسز کی چوکی پر جدید ہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کیا جس دشمن فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا،سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پرحملے جاری رہیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز