جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ آج ہمارے سرمچاروں نے کولواہ میں بزداد مہشود کے مقام پر آرمی کے قافلے پر حملہ کرکے دو گاڈیوں کو نقصان پہنچا کر کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا ۔ خاران میں ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی دلال و مخبر مُلّا عبدالعزیز کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا، اس دوران اُس نے اپنے ٹی ٹی پستول سے ہمارے سرمچاروں پر فائر کرنے کی کوشش بھی کی، عبدالعزیز کئی نوجوانوں کے قتل ، حالیہ خاران آپریشن کے مرکزی کردار اور آئی ایس آئی کے دلال منیر ملازئی کے دست راست تھے ، مُنیر مُلازئی کے تمام نیٹ ورک کا پتہ لگایا گیا ہے ، ان کو آخری بار تنبیہہ کرتے ہیں کہ لالچ میں آکر چند پیسوں کے عوض آزادی کی جد و جہد اور بلوچ سرمچاروں کے سامنے رکاوٹ بننے سے گریز کریں ، خاران کے عوام لتاڑ ، تگازئی ، جوزشان ، بلخ اور نوروز قلات کے عوا م سے اپیل کرتے ہیں کہ ریاستی دلال منیر ملازئی جیسے بلوچ دشمن اشخاص سے ہوشیار رہیں ۔ ریاستی دلال ایسے عناصر نشانے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز