جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملے اور ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے پروم ایف سی کے مرکزی کیمپ پر خود کار ہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔۷ نومبر گورکوپ سے پٹھان نامی شخص کو سرمچاروں نے گرفتار کیا جو مسلح دفاع و راشد پٹھان اور سردار عزیز کی سربراہی میں آئی ایس آئی کے ڈیتھ اسکواڈ کا انتہائی اہم کارندہ تھا ۔نیامی کلگ گورکوپ کیچ کے رہائشی پٹھان عرفِ پٹھو نے دوران تفتیش کئی بلوچ فرزندوں کے اغوا ء اور شہید کرانے میں ملوث ہونے کا اقرار کرنے کے ساتھ کئی اہم راز اور مقامی ایجنٹوں کے بارے انکشافات اور راز بتائے، جسے بعدسزا کے طور پر قتل کیا گیا ہے ۔بی ایل ایف ان عناصر کو تنبہہ کرتی ہے جو مراعات اور آساشوں کی خاطر قومی غداری کا مرتکب ہو رہے۔ایسے تمام عناصر سرمچاروں کے نشانے پر ہیں

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز