شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہوشاپ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کرکے فورسز کی ایک گاڑی کو تباہ کیا جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک جبکہ اسی حملہ میں دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔یہ بات انہوں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر بتائی۔ ترجمان نے کہاکہ کولواہ کے علاقے بزداد میں چنوکی کور میں فورسز کی پیدل گشت اور انکی مدد کو آنے والے فورسز پر سرمچاروں نے حملہ کر کے انکو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچاےا۔24 نومبر کو سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہےرونک میںفورسز پر حملہ کرکے بھاری نقصان پہنچاےا۔ نال کے علاقے گروک مےں قیمتی پتھر اور پےش کے کا کاروبار کرنے والے لوگوں کئی بار تنبیہ کیا گیا ہے کہ وہ قیمتی پتھروں اور پیش کی کٹائی اور اسمگلنگ سے گرےز کرےں مگر کچھ لوگ ابھی تک باز نہیں آئے ہیں ، انہیں آخری وارننگ دیتے ہیں ، گریز نہ کرنے والے اپنی گاڈیوں و دوسرے نقصانات کا ذمہ دار خود ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز