جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

(کوئٹہ ہمگام نیوز)

 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ مند میں سیکورٹی فورسز کی گوک چیک پوسٹ پر سرمچاروں نے علی الصبح جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا 15 منٹ تک فورسز پہ حملے جاری رہے7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔تمپ کے مقام میر آباد اور ہوت آباد کے درمیان رات ۳ بجے آرمی کے قافلے کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے گاڑی میں سوار ۲ اہلکار ہلاک اور باقی زخمی ہوئے۔ آواران میں رات بارہ بجے لباچ ڈن سر ریاستی فورسز کی چوکی پر سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کے ۳ اہلکاروں کو ہلاک متعدد کو زخمی کیا،سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز