پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے پنجگور میں فورسز پرحملوں کی ذمہ داری قبول...

بی ایل ایف نے پنجگور میں فورسز پرحملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ،

کو ئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پنجگور میں فورسز پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل ہفتہ کے روز سرمچاروں نے پروم کے علاقے جائین میں فورسز پر تین مقامات پر حملہ کرکے بھاری نقصان پہنچایا۔ فورسزنے جائین میں سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی، جس میں سرمچاروں نے لڑ کر بہترین جنگی عملی سے فورسز کو شکست دیکر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کی شب نامعلوم امقام سے سیٹلا ئٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزید کہاہے کہ اسی دوران فورسز نے ایک مقام پر بلوچ آزادی پسند تنظیموں کے جھنڈے ہٹانے کی کوشش کی تو یہاں بھی سرمچاروں نے ان پر حملہ کیا۔واپسی پر اپنے کیمپ کی جانب جاتے ہوئے قافلے پر ایک اور حملہ کیا گیا۔ اس دوران ڈھائی گھنٹے لڑائی میں فورسزکی ایک گاڑی کو نقصان اور کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔ درین اثنا ء فورسز کے ترجمان نے واقعا ت سے لا علمی کا اظہا ر کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز