جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف و بی آر اے نے مختلف واقعات کی ذمہ...

بی ایل ایف و بی آر اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مشکے منگلی سے تعلق رکھنے والے ریاستی مخبر عبدالحق کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ مذکورہ شخص کو کئی بار تنبیہ کیا گیا، مگراپنی حرکتوں سے باز نہ آنے پر سرمچاروں نے ریاستی مخبر گرفتار کیا ۔جس نے دوران تفتیش اپنی گناہوں کا اعتراف کرکے آزادی پسندوں کی مخبری اور فوجی آپریشنوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے کے ساتھ اپنے دوسرے ساتھیوں کے نام بھی دئیے ، اقبا لِ جرم کے بعد ریاستی مخبر عبدالحق کو ہلاک کیا۔
بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے اخباری دفاتر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے کل رات کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں لوٹی گیس فیلڈ کو جانی والی کنواں نمبر 03کی سولہ انچ قطرگیس پائپ لائن کو دھماکہ خیزموادنصب کر کے تباہ کردیا۔ دھماکے سے پائپ لائن کو نقصان پہنچا اور گیس فیلڈ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز