پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف کا پاکستانی فورسز پہ حملوں کی زمہ داری قبول

بی ایل ایف کا پاکستانی فورسز پہ حملوں کی زمہ داری قبول

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ بدھ کے روز آواران لباچ سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کر کے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا،بدھ ہی کے روز سرمچاروں نے گیشکور میں زیک چوکی پر اسنائپر رائفل سے ایک سیکورٹی اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔اور آج جمعرات کو سرمچاروں نے کولواہ میں بزداد پمپ کے مقام پر آرمی کے قافلے پر جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔قابض ریاستی سیکورٹی فورسز پر ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز