جمعه, آوریل 26, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نے تربت میں ایف ڈبلیو او پر حملے کی...

بی ایل اے نے تربت میں ایف ڈبلیو او پر حملے کی ذمہداری قبول کرلی

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ  لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے تربت زور بازار میں ایف ڈبلیو او کے زیر نگرانی بننے والی سڑک کی تعمیری کام پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو زخمی کردیا جبکہ وہاں تعمیراتی سڑک پر سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر انہیں خبردار کیا گیا کہ وہ بلوچ مفادات کے خلاف ریاست کے ناروا منصوبوں کا حصہ نا بنیں اور ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کو سندھی قوم سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر اس مرتبہ بطور تنبیہ زخمی کرکے چھوڑ دیا گیا کہ وہ جنگ ذدہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریاستی مشینری کا حصہ بننے سے گریز کریں وگرنہ آئیندہ کسی کو بھی موقع نہیں دیا جائے گا۔ بی ایل اے کی جانب سے یہ آخری موقع ہے وہ بھی اس سوچ و ہمدردی اور احساس کے تحت کہ سندھی بحثیت قوم خود پاکستان کی ذیردست مظلوم قوم ہے جو آج پاکستان کی غلامی اور بلوچوں کی طرح جبرو بربریت اور تشدد کاشکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز