پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نے خاران میں قومی مجرم کی قتل کی ذمہ...

بی ایل اے نے خاران میں قومی مجرم کی قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

  کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آج خاران شہر میں احمد نواز ساسولی اور عبدلرحیم کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ احمد نواز ساسولی جو 2005 سے بی ایل اے منسلک تھے گزشتہ سال کچھ قبائلی معتبرین جو کہ خفیہ اداروں کے پیرول پر ہیں انکے بہکاوے میں آکر قومی تحریک سے منحرف ہوگئے اور بدقسمتی سے بلوچ قوم اور قومی تحریک کے خلاف دشمنی پر اتر آئے دشمن کے سامنے سرینڈر کرنے کے بعد مخبروں کا ایک گروپ تشکیل دیکر نوشکی، خاران ،لجے، البت،شور میں بلوچ عوام کے خلاف سرگرم ہوگئے اور لجے میں سرکاری سرپرستی میں بھتہ خوری شروع کی اور آس پاس کے بلوچ قبائل کو علاقے سے نقل مکانی کروانے کے لیے ان پر دباؤ ڈالنے کے ساتھ ہی ساتھ فوج کے سرپرستی میں انکے خلاف آپریشنز کروانے اور انکے نوجوانوں کو اغواء کرواکر علاقے سے نکل جانے پر مجبور کرتے تھے اور بلوچ سیاسی کارکنان کے قریبی رشتہ داروں کو خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء کرواکر ان پر سرینڈر کرنے کے لئے دباؤ ڈالتے تھے خاران نوشکی شور پارود قلات اور انکے اس پاس کے علاقوں میں خفیہ اداروں کے پیرول پر جتنے بھی قبائلی معتبرین دشمن کے نیٹ ورک کو چلا رہے ہیں وہ جس انداز میں قومی تحریک کے خلاف سرگرم ہیں ہماری تنظیم اس سے بخوبی آگاہ ہے ہم ایک بار پھر تمام بلوچ عوام کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ دشمن کے ہاتھوں بکے ایسے بے ضمیروں معتبرین کے بہکاوے میں نہ آئیں اور کسی بھی طرح سے قوم و وطن دشمنی کا مرتکب نہ ہوں کیونکہ وطن و قوم دشمنی کےلئے کوئی رعایت و معافی نہیں ایسے لوگوں کو وہ چائے کوئی بھی ہوں عبرتناک انجام سے گزرنا پڑے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز