شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںنجیب مولاداد مجرمانہ عمل کا اعتراف کر چکا،انصاف تقاضے پورا کرینگے:بی ایل...

نجیب مولاداد مجرمانہ عمل کا اعتراف کر چکا،انصاف تقاضے پورا کرینگے:بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نجیب مولاداد عرف جہانگیر کے مجرمانہ عمل کے بدولت گرفتاری کو کچھ ذمہ دار لوگ اور ایک ذمہ دار تنظیم پچھلے چند دنوں سے زبردستی زاتی و سیاسی مسلۂ بنانے کی کوششیں کررہے ہیں نجیب مولاداد عرف جہانگیر کی گرفتاری خالصتاً مجرمانہ عمل کے بدولت ہوا ہے جسکا اعتراف نجیب مولاداد خود بغیر کسی تشدد و دباو کے کرتے نظر آرہے ہیں اگر کوئی بھی ذمہ دار شخص یا تنظیم یہ سمجھتی ہے کہ کسی بھی مجرم کے پشت پناہی کے لئے اسطرح سے میڈیا میں سیاسی دباؤ بناکر بلوچ لبریشن آرمی جیسے ذمہ دار تنظیم سے اپنی بات منوائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ہماری تنظیم کسی بھی مجرم کو اسکے عمل کے بنیاد پر ہر ممکن صورت میں انصاف کے تقاضوں کے تحت سزا کے عمل سے گزارتی ہے۔ لہذا ہم ایسے تمام ذمہ دار افراد اور ساتھیوں کو اس موقع پر بتانا چاہتے ہیں کہ وہ ایسے جنگی حالات میں تنظیم کے لئے معاون و مدد گار ثابت ہوں حقیقت اور سچ کے بنیاد پر تنظیم کی رہنمائی کریں تاکہ بلوچ قوم کے دشمنوں کے لئے مشکلات میں اضافہ ہو اور بلوچ دشمنی کی راہیں بند ہوں ناکہ پاکستان طرز سیاست کی طرح سفارش اور بلیک میلنگ کی رواج کو پروان چڑھانے کا زریعہ بنیں۔

 

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1812813208958751&id=1733509146889158

یہ بھی پڑھیں

فیچرز