پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نے گوادر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل اے نے گوادر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح گوادر کے قریب پشکان میں روڈ بنانے والے FWO کے دس کارندوں کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور گنز کے قریب ایک دوسرے واقعہ میں ریاستی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکار منظور عرف حاجی چلہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا دونوں واقعات کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے اور بلوچ سرزمین پر سی پیک کے نام سے پاکستانی فوج اور چائنا جس خطرناک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں وہ بلوچ قوم کے بقاء سے وابسطہ ہے جو برائے راست بلوچ شناخت وسائل اور جغرافیہ کو فنا سے دوچار کرنے جارہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہمسایہ اقوام اور پوری دنیا کے امن کو چائنا اور پاکستان کے ناپاک فوجی عزائم کے نظر کرکے اپنے مفادات کے تحفظ کا وسیلہ بنانے جارہے ہیں یہ سازشی منصوبہ بلوچ قوم کےلئے کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں بلوچ آزادی پسند قوتیں کئی مرتبہ اس بات کی وضاحت کرچکے ہیں ترقیاتی منصوبوں اور نا ہی جمہوریت کے نام پر ہم اپنے قوم کے مستقبل کو داو پر لگانے کی اجازت دینگے اور یہ حق کسی کو نہیں پہنچتا کہ وہ بلوچ قوم کے مستقبل کو مزدوری یا ترقیاتی منصوبوں یا جمہوریت یا مذہب کے نام پر داو پر لگائیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ریاست پاکستان کے بلوچ سرزمین پرجاری تمام منصوبے استحصالی ہیں جنکا بلوچ قومی مفادات سے ذرا برابر تعلق نہیں لہذا یہ بلوچ قوم کے لئے ناقابل برداشت ہیں ہم عالمی برادری کی توجہ اس طرف دلاتے ہیں کہ وہ جلدازجلد اس خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پاکستان اور چائنا کی ان مشترکہ سازشی منصوبوں کا جو بلوچ سرزمین پر بلوچ قوم کے منشاء و مرضی کے بغیر بلوچوں کے لاشوں پر بنائی جارہی نوٹس لیں اور اپنا اخلاقی اور انسانی فریضہ ادا کرنے کےلئے آگے آئیں ۔
ہم بلوچ عوام خصوصا بلوچ نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ دشمن کے فریب میں نہ آئے اور اپنے قوم اور سرزمین کے دفاع میں برسرپیکار آزادی پسند ساتھیوں کا ساتھ دیں دشمن آج بندوق توپ جہاز اور دیگر اقوام کے افواج کے ذریعے ہم پر حملہ ور ہے یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم ہر قیمت پر دشمن کے آگے دیوار بنیں اور اپنے قوم و وطن کی دفاع کریں
اپنے وطن کے دفاع میں پیش پیش بلوچ مسلح نوجوان کا ساتھ دیں انکے صفوں میں شامل ہوکر اپنے قومی غیرت اور ہمت کا ثبوت دیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز