شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نے گوادر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل اے نے گوادر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے 24اپریل پیر کے روز سی پیک روٹ کے قریب گوادر کے علاقے پسنی کلگ میں پاکستانی آرمی کے قافلے پر حملہ کیا جس میں تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے ہماری کاروائیاں پاکستانی فورسز کے خلاف بلوچ قومی آزادی کے حصول تک جاری رہیں گے۔بلوچ سرزمین پر پاکستانی فوج کی جانب سے جاری خونریزی، بلوچ عوام کا قتل عام اور کسی بھی جارحیت کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز