جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نے گوادر میں پاکستان نیوی پر حملے کی ذمہ...

بی ایل اے نے گوادر میں پاکستان نیوی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے آج شام گوادر کے علاقے جیونی میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج شام گوادر کے علاقے جیونی میں پاکستانی نیوی کے اہلکاروں پر بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں نیوی آفیسر سمیت آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے اس موقع پر ہم ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ بلوچ قوم کو زیر کرکے بلوچ سرزمین پر پاکستانی قبضے کو مستحکم بنانے کی تمام تر ظالمانہ کوششوں کے باوجود ہم دشمن کو اپنے بقاء کیلئے اپنے زندہ قوم ہونے کا احساس اسی طرح مزاحمتی عمل سے دلائیں گے یہ بات انہوں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے تمام عرصے سے گوادر پر قبضے اور بلوچ عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے کبھی میگا پراجیکٹس اور کبھی سی پیکCPEC کے نام پر جو پرفریب سازشیں کی جارہی ہیں انکو بلوچ قومی مزاحمت کا سامنا رہا ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز