پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںبی ایل اے پاکستانی اہلکار صدیق سمالانی کی قتل کی ذمہ داری...

بی ایل اے پاکستانی اہلکار صدیق سمالانی کی قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا کو بتایا کہ بلوچ سرمچاروں نے 27جون کو مچھ شہر میں پیڑول پمپ پر موجودپاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکار صدیق سمالانی ولد علی محمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جو کہ ایک پولیس اہلکار کی شکل میں پاکستانی خفیہ اداروں کے ایک اہم عہدے پر فائز اپنے سرگرمیاں انجام دے رہا تھاجسکے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔اسکے علاوہ پنجگور میں کافی عرصے سے پارلیمانی مذہبی اور نام نہاد قوم پرست جماعتوں کے نمائندے عام بلوچ عوام کو زبردستی ریاست کے سامنے سرنڈر کروانے کی کوشش کررہے ہیں انکو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ عام بلوچوں میں خوف وہراس پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ ہم نے اس سے پہلے بھی کئی بار ان جیسے افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ بلوچ تحریک آزادی کے خلاف ریاستی پروپگنڈہ مشینری کا حصہ نہ بنیں بصورت دیگر ہم ایسے افراد کو دشمن تصور کرینگے اور انکا انجام وہی ہوگا جو جنگوں میں دشمنوں اور غداروں کا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز