پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نے پاکستانی خفیہ ادارے کے اہلکار محمد ریاض کو...

بی ایل اے نے پاکستانی خفیہ ادارے کے اہلکار محمد ریاض کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں بلوچ سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارواڑ سے محمد ریاض ساتکزئی کو گرفتار کیا جو شمس ولد سعید ساتکزئی نیٹورک سے تعلق رکھتا تھا۔ دوران تفتیش محمد ریاض نے کئی اہم انکشافات کئے اور اپنے نیٹورک کے باقی مخبروں کے نام ظاہر کئے۔ترجمان نے مزید کہا کہ قوم دوست بلوچ شمس ساتکزئی جیسے ایجنٹوں سے کوئی واسطہ نہ رکھیں شمس ساتکزئی جو کچھ وقت سرمچاری کا ڈھونگ رچا کر قوم کو گمراہ کرتا رہا اور اب کھلے عام قوم دشمنی جیسے عمل کا مرتکب ہورہا ہے ہم مچھ،دشت،ڈیگاری،کوئٹہ کے بلوچ عوام پر یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ وہ شمس ساتکزئی جیسے غداروں سے دور رہیں اور انکے جانسے میں نہ آئیں اور قوم دشمنی جیسے ناروا عمل کا مرتکب نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز