پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبی ایل اے کے ساتھی کو شہید کرنے والے ریاستی گروہ پر...

بی ایل اے کے ساتھی کو شہید کرنے والے ریاستی گروہ پر حملہ کیا: بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام  نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے اتوار کے روز قلات کے علاقے نیمرغ میں بارودی سرنگ بچھاکر ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اور قلات میں داعش کے سرغنہ رحیم ساسولی کے کارندوں کو نشانہ بنایا۔ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کا موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرایا، جس میں رحیم ساسولی کے بھائی اور دیگر کارندوں کے زخمی اور ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ان ڈیتھ اسکواڈ کو پاکستانی ریاست بلوچ جہدآزادی کے خلاف اور مذہبی شدت پسندی پھیلانے کیلئے استعمال کررہاہے۔ اسی گروہ نے گزشتہ مہینے کی انتیس تاریخ کو بی ایل اے کے ساتھی علی بلوچ کو شہید کیاتھا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ ہفتہ کے روز آواران کے علاقے دراسکی میں آرمی چوکی پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ ہفتہ ہی کے روز ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نظرآباد کے مقام پر پاکستانی فوج کی چار گاڑیوں پر حملہ کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ گہرام بلوچ نے پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قابض فو ج کا ساتھ نہ دیں اور کسی بھی موقع پر یا فوجی قافلوں کے ہمراہ نہ ہوں ،بصورت دیگر وہ بھی نشانے پر ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز