جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںبی ایل اے کے سینئر ساتھی سلیمان عرف علی شہید

بی ایل اے کے سینئر ساتھی سلیمان عرف علی شہید

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہرقلات کے علاقے نیمرغ کے قریب ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اور ایف سی نے ملکر راہ چلتے ہوئے ہمارے تین ساتھیوں پر حملہ کردیا دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ہمارے تنظیم کے سینئرساتھی سلیمان بلوچ المعروف علی شدید زخمی ہوئے دشمن کے محاصرے اور شدید زخمی ہونے کے باوجود مسلسل دو گھنٹے تک لڑتے رہے اور دشمن کا محاصرہ توڑ کر محاصرے سے باہر اپنی پوزیشن مضبوط کرنے میں کامیاب ہوئے اور اسی دوران بی ایل ایف کے ساتھی بھی جنگی ساتھیوں کے کمک پر پہنچ گئے اور دشمن کو پسپائی پر مجبور کرکے انکے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کیا اس دوران دشمن کے بہت سے اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور دشمن کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا قلات ،سوراب اور نوشکی سے دشمن کے تازہ دم دستے علاقہ میں پہنچ کر گھیرا و کووسعت دینے کی کوششیں کررہے ہیں آخری اطلاعات کے مطابق فضائی کمک بھی علاقے میں پہنچایا جارہا ہے شہید سلیمان بلوچ عرف علی کا تعلق جھالاون کے علاقے باغبانہ سے ہے اور وہ بلوچ قوم کے نوتانی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں وہ 2009 سے تنظیم کا حصہ تھے اور کوئٹہ ، خضدار، بولان اور قلات میں تنظیمی خدمات انجام دیتے رہے 2010 میں گرفتار ہوکر دشمن کے اذیت سہہ چکے تھے گرفتاری کے بعد وہ مزید تندہی سے جدوجہد کا حصہ بنے اور تا وقت شہادت انتھک محنت خلوص اور بہادری کی مثال بنے رہے انکے قومی خدمات کو تنظیم کی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز