پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریں بی ایل اے کے لئے اولیت بلوچ قومی اجتماعی مفادات ہیں...

بی ایل اے کے لئے اولیت بلوچ قومی اجتماعی مفادات ہیں

بی ایل اے کے لئے اولیت بلوچ قومی اجتماعی مفادات ہیں
بلوچ فرزند روایتی رجحانات کے حصار سے نکل کر باریک بینی سے معروضی حالات اور مسائل کا جائزہ لیں۔بی ایل اے

آزادی کا شعور رکھنے والے بلوچ قوم کے ہرطبقہ فکر کو چائیے کہ وہ اپنی بساط کے مطابق بی ایل اے کی جہد کے ساتھ شامل ہوں
مشکے و نوشکی واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ ترجمان جیئند بلوچ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بی ایل اے کے ترجمان جیئندبلوچ نے کہا کہ 6اکتوبر کو ہمارے سرمچاروں نے نوشکی میں ایف سی کیمپ پر گرینڈ لانچر سے اور5اکتوبر کو مشکے کے علاقے میھی میں بھی ایف سی چیک پوسٹ پہ چھوٹے و بڑے ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا ،
ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے بارہا اس موقف کا اظہار کر چکا ہے کہ بحیثیت قوم دوست مسلح تنظیم کے اس کے لئے اولیت بلوچ قومی اجتماعی مفادات رکھتے ہیں قومی مفادات کے بعد کے عوامل کی حیثیت اپنی جگہ لیکن ان کو کسی بھی صورت قومی مفادات پر ترجیح نہیں دی جاسکتی ، اور ہمارے تنظیمی فیصلے کے مطابق ہم اس پہ کسی صورت میں مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہونگے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بحیثیت قومی عسکری تنظیم کے بلوچ لبریشن آرمی قومی آزادی کے مقصد کو لیکر جس مساوی سماجی، سیاسی و معاشی نظام کیلئے کوشاں ہے۔ اس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام وطن دوست و وطن پرست بلوچ فرزندوں کا قومی فرض بنتا ہے ، کہ وہ روایتی رجحانات کے حصار سے نکل کر باریک بینی سے معروضی حالات اور مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے تجزیہ کریں۔ اور قومی آزادی کے پروگرام کو آگے بڑھانے اور قومی شعور کو اجاگر کرنے کیلئے بلوچ لبریشن آرمی کے ہمگام بنیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی آج قومی جہد آزادی کے میدان عمل میں پنجابی تسلط ، جبرو استبداد اور بلوچ استحصال کے خلاف برسرپیکار ہے اور تادم آزادی اس عملی جہد کا عزم رکھتی ہے مسلح جہدآزادی کی جنگ عوامی قوت کو منظم و مجتمع کرکے لڑی جاتی ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کی طاقت کا سرچشمہ بھی بلوچ عوام ہیں۔آزادی کا شعور رکھنے والے بلوچ قوم کے ہرطبقہ فکر کو چائیے کہ وہ اپنی بساط کے مطابق بی ایل اے کی جہد کے ساتھ شامل ہوں تاکہ بہترحکمت عملی کے تحت منزل مقصود کے حصول کیلئے اس جدوجہد میں تیزی لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز