پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبی ایم سی میں سیلف فنانس کے نام پر سیٹیں کی خرید...

بی ایم سی میں سیلف فنانس کے نام پر سیٹیں کی خرید وفروخت اپنا موقف رکھنا چاہتے ہی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بولان میڈیکل کالج میں سیلف فنانس کے نام پر سیٹیں کی خرید وفروخت کے حوالے سے آپ لوگوں کے سامنے اپنا موقف رکھنا چاہتے ہیں کہ بی ایم سی بلوچستان کا واحد گورنمنٹ میڈیکل کالج ہے جس میں غریب طلباء وطالبات اپنی قوم کی روشن مستقبل کیلئے دور دراز علاقوں سے کتنی مشکل ومصیبتیں برداشت کرکے بی ایم سی میں ایڈمیشن کرتے ہیں یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ آج بلوچستان کے گورنمنٹ نے یہ بھی باور کرایا کہ پورے بلوچستان کا بجٹ اپنے ایک ہی میڈیکل کالج کو سپورٹ نہیں کرسکتا کہ سیلف فنانس کے نام پر سیٹیں دیئے جارہے ہیں جوکہ غریب طلباء وطالبا سے سراسر ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں پہلے سے کیو آئی ایم ایس کے نام سے ایک میڈیکل سیکٹر ہے جس میں سیلف فنانس پر لوگ اپلائی کرتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ بی ایم سی ایک گورنمنٹ سیکرٹر ہے اور یہاں سیلف فنانس کا کوئی جواز نہیں بنتا جوکہ پچھلے دور میں ایک بار سیلف فنانس کا مسئلہ سامنے آیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز