پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبی این ایف کا 28 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان

بی این ایف کا 28 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان

ہمگام نیوز۔۔۔۔

بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اخبا ری بیا ن جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستانی ریا ست کی جا نب مقبو ضہ بلوچستان میں بلوچوں کے اغواء ، چادر و چار دیواری کی پامالی ، فوجی آپریشنوں، اغواء شدہ بلوچوں کی مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کے خلاف اٹھائیس ستمبر بروز اتوار کوبلو چستان بھر میں شٹرڈوان اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے ، ترجمان نے کہا کہ پنجگور ،پیدارک، وڈھ، خضدار، تمپ گومازئی،قلات ،ڈیرہ بگٹی،شاپک ،ہو شاب اور کوئٹہ کلی قمبرانی،سریا ب روڑاور مختلف علا قوں میں فوجی آپریشن سے کئی بلوچ فر زند وں کو شہید اور کئی بلو چ فر زندوں کو اغواء کرکے لا پتہ کر دئیے گئے ہیں ،بلوچ نیشنل فرنٹ بلو چستان بھر میں معصوم بلو چو ں کا اغواء اور پھر ان کی مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی، وڈھ خضدار ،تمپ ،کو ئٹہ میں سرچ آپریشن کے نام پر عورتوں کی بے حرمتی اوروڈھ میں تین اغواء شدہ بلوچوں کے لاشوں کی برآمدگی ،پنجگو ر سے مسخ شدہ لا شوں بر آمدگی اور کوئٹہ کلی قمبرانی،سریا ب روڑ سے تین درجن سے زائد بلوچوں کو اغواء کرکے لاپتہ کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، پاکستان کے ان مظالم کے خلاف مورخہ اٹھائیس ستمبر بروز اتوار بلو چستان بھر میں شٹرڈوان اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان اور بلوچ قوم و تاجر برادری ٹر انسپو رٹ حضر ات سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ اپنے قومی ذمہ داری نبھاتے ہو ئے بلو چ نیشنل فر نٹ کا ل کو کا میا ب بنا ئیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز