پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںبی این ایف کی کال پر بلوچستان بھر میں پہیہ جام و...

بی این ایف کی کال پر بلوچستان بھر میں پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال رہا

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل فرنٹ کی دو دنوں کی مرکزی کال پرآواران کولواہ میں تین دنوں سے جاری فورسز آپریشن و علاقوں کی محاصرے کے خلاف ہڑتال کے پہلے دن آج 20 بیس جولائی کو گوادر، پسنی، جیونی، اوڑماڑہ ، تربت، مند، تمپ، آوران، مشکے، جھاؤ، بسیمہ، واشک،نوشکی،خاران، سوراب ، قلات مستونگ ، کوئٹہ ، حب بیلہ، اوتھل سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال رہا۔ جس کے نتیجے میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز ، مارکیٹیں، سرکاری دفاترو بینک بندرہے، جبکہ پہیہ جام کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی ۔ بی این ایف کے ترجمان نے ہڑتال کو غلامی سے نفرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ عوام کی یکجہتی فورسز کو بوکھلاہٹ کا شکار کر چکی ہے۔ جس کے نتیجے میں فورسز آئے روزشہری و دیہی آبادیوں پر زمینی و فضائی بمباری کرکے عام و نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ عید کے دن کولواہ میں جیٹ جہازون اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی اندھا دھند شیلنگ و براہ راست عام آبادی کو نشانہ بنانے کی وجہ سے کئی نہتے بلوچ فرزند شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ فورسز نے گزشتہ تین دنوں سے ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں مالار کی تین بستیوں پر بمباری کے بعد گھیراؤ کرکے تمام راستوں کو سیل کردی ہے۔خواتین سمیت کئی بلوچ فرزندوں کو اغوا کیا گیا ہے ، علاقے کا گھیراؤ اور بربریت تیسرے دن بھی جاری ہے ، جس کی وجہ سے نقصانات کی تفصیل، شہید و زخمیوں کی اصل تعداد اور صورتحال واضح نہیں ہے۔ کل 21 جولائی بروز منگل بھی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی، اگر اس بربریت کو نہ وکا گیا، زخمیوں اور شہدا کی لاشوں تک رسائی نہیں دی گئی تواس ہڑتال میں توسیع کی جا سکتی ہے ۔اس ضمن میں مہذب دنیا و انسانی حقوق کے اداروں کوتمام بلوچستان میں اپنے وفود بھیج کر مظالم کا ادراک کرکے اس بلوچ نسل کشی کے سامنے رکاوٹ بننا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ فورسز جنگی اخلاقیات و انسانی احترام کا خیال رکھے بغیر خواتین و بچوں کو زخمی و شہید کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں کی لوٹ مار کے بعد انہیں جلا رہی ہے۔ اس سے پہلے مشکے ، مکران، کوہلو و ڈیرہ بگٹی و قلات سمیت بلوچستان بھر میں طاقت کے وحشیانہ استعمال سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں نہتے لوگ شہید و زخمی کئی اغواکئے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز