چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںتحریک آزادی روحانی ومادی استحصال سے پاک سماج اورفلاحی ریاست کی تشکیل...

تحریک آزادی روحانی ومادی استحصال سے پاک سماج اورفلاحی ریاست کی تشکیل ہے۔ بی این ایم شہید غلام محمد

گوادر(ہمگام نیوز)بلوچ قومی تحریک آزادی کی اساس روشن خیالی اور عظیم انسانی آدرشوں پررکھی گئی ہے۔قومی تحریک آزادی کا منشاءومقصد صرف مقبوضہ جغرافیے کی واگزاری نہیں بلکہ ہرقسم کے روحانی ومادی استحصال سے پاک سماج اورجدیدترقومی فلاحی ریاست کی تشکیل ہے۔اسی واضح ،برمحل اورجامع ہدف کے حصول کیلئے ہزاروں بلوچوں نے جام شہادت نوش کی ہے اورآج بھی ہزاروں بلوچ اپنی اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس درخشاں نصب العین کی سربلندی کیلئے مصروف عمل ہیں۔ان خیالات کا اظہاربی این ایم شہیدغلام محمد،گوادرھنکین کے اجلاس کے شرکاءنے کیا۔اجلاس میں مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اورھنکین کے ساتھیوں نے بلوچ قومی تحریک کے مجموعی حالات،پارٹی مسائل اوردیگرمختلف النوع موضوعات پرسیرحاصل بحث مباحثہ کیااورپارٹی پروگرام کی ترویج اورپیش پااُفتادہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طویل المیعاد اوربارآور حکمت عملی ترتیب دینے پراتفاق کےاگےا۔اجلاس کے شرکاءنے مزید کہاکہ بی این ایم شہیدغلام محمد کی تشکیل جلدبازی ےاخودرواندازمیں نہیں ہوئی ہے بلکہ ےہ ستائیس سال کی سیاسی عرقریزی،شبانہ روزمحنت اورشہداءکے معطرلہوسے مزین قومی نظریاتی اثاثہ ہے۔پارٹی آئین اورسیاسی تجربات کاوسیع سرمایہ ہمارے رہنما ہیں۔پارٹی ورکرزکوچاہیئے کہ کسی بھی طرح کے چکاچوند اورزبانی داﺅپیچ میں پڑنے کے بجائے آئین کی تقلیدکریں اوراپنی بیش بہا صلاحیتوں کے استعمال کودرست سمت میں جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز