پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںتربت/جیونی :قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں لیویز اہلکار سمیت 4 افراد اغواء

تربت/جیونی :قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں لیویز اہلکار سمیت 4 افراد اغواء

کوئٹہ (ہمگام نیوز)تربت کے علاقے کیساک سے پاکستانی آرمی نے چیک پوسٹ پر تین نوجوان طالب علم جو کوئٹہ جا
رہے تھے کہ قابض پاکستانی فورسز نے بس سے اتار کرحراست کے بعد لاپتہ کر دیے، جن کی شناخت سمیر احمد ولد سخی داد، اْسامہ ولد ماسٹر محمد یوسف، اور عدنان ولد ماسٹر لیاقت کے ناموں سے ہوئی جو بلیدہ کے علاقے مہناز کے رہائشی ہیں، جبکہ عدنان کو تشدد کرکے بعد میں چھوڑ دیاگیا۔
تربت کے علاقے زوربازار میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں نےعسکری تعمیراتی ادارے کے اہلکاروں کے سیکورٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکار باقی ولد موسیٰ ساکن گوکدان تربت کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ۔واضع رہے کہ گذشتہ دنوں عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا اور پولیس اہلکارباقی ولد موسیٰ انہی کی سیکورٹی کیلئے تعینات تھا۔
علاوہ ازیں گذشتہ رات تربت بازار سے پاکستانی فوج و خفیہ اداروں نے فدا ولد نوربخش کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا۔ دریں اثنا پاکستانی فوج و خفیہ اداروں نے گوادر کے علاقے جیونی میں ایک گھر پر حملہ کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر ظہور ولد صوالی کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز