پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںتربت:فورسز 60 سالہ بزرگ سمیت چار افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا

تربت:فورسز 60 سالہ بزرگ سمیت چار افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا

کیچ(ہمگام نیوز ) تربت فورسز نے پانچ افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کیچ میں پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے،کیچ بازار سے پاکستانی خفیہ اداروں کے کارندوں نے راشد رضا ولد سخی داد سکنہ شاپک کو حراست بعد لاپتہ کر دیا،جبکہ تمپ کے علاقے نذر آباد میں فورسز نے آبادی پر دھاوا بول کر دو گھروں میں خواتین و بچوں کو حراساں کرنے کے ساتھ لوٹ مار کی اور دو افراد نادل ولد گل محمد اور اشرف ولد یوسف کو حراست بعد لاپتہ کر دیا۔​اشراف یوسف کئی سالوں سے بحرین میں کام کر رہے ہیں
دریں ثناء مند کے علاقے گونک میں قابض پاکستانی فورسز نے مراد ولد گل محمد اور محمف صلاح کے گھروں پر چھاپہ مار کر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر 60سالہ بزرگ مراد جان کمسن بدر ولد محمد صلاح کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ،یاد رہے بدر کو اس سے پہلے بھی قابض فوج نے اغواء کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز