پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںتردیدی بیان بے بنیاد ہے، مرکز سے بائیکاٹ جاری رہیگا۔ بی ایس...

تردیدی بیان بے بنیاد ہے، مرکز سے بائیکاٹ جاری رہیگا۔ بی ایس او آزاد پنجگور زون

پنجگور(ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد پنجگور زون نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ مرکز کی جانب سے جاری کردہ تردیدی بیان بے بنیاد اور حقائق کے خلاف ہے۔ پنجگو زون گزشتہ روز منعقدہ سینئر باڈی اجلاس میں کیئے گئے فیصلوں پر قائم ہے ۔ مرکز نے پنجگور زون کے اصولی فیصلے کے رد عمل میں جو تیزی دکھائی ہے اگر وہی تیزی تنظیمی مسائل حل کرنے میں دکھاتے تو آج زون کو مرکز سے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ نہ کرنا پڑتا۔ پنجگور زون بھی تنظیم کے دیگر زونوں کی طرح موجودہ مسائل اورمرکز کی نقصاندہ طرز عمل سے آگاہ ہے اور اسے تنظیم کے مقاصد اور قومی تحریک کے خلاف سمجھتی ہے۔موجودہ تنظیمی بحران کے منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی ممبروں اور تنظیم کے ہمدرد عام عوام میں تشویش پائی جاتی ہے جس کے حوالے سے پنجگور زون اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا آرہا ہے ۔ لیکن مرکز کی جانب سے مختلف حربے آزما کر پنجگور زون میں تنظیم کاری اور سیاسی سرگرمی کو جمود کا شکار کیا گیا ہے تا کہ ان سنجیدہ مسائل پر زون کی سطح پر کوی پیش رفت نہ ہو سکے لیکن زون کے کارکنان اس منفی طرز عمل کا ایک سال سے مقابلہ کرتے ہوئے اور اپنی تنظیمی وابستگی بحال رکھے ہوئے ہیں۔ طویل نظر اندازی اور منفی سیاست کا مقابلہ کرنے کے بعد زون نے سینئر باڈی اجلاس میں تنظیم کے بہتری کیلئے ایک مثبت فیصلہ لیا ہے ۔ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ زون کے نام سے جاری تردیدی بیان نہایت سطعی اور بے بنیاد ہے جسے زون نے نہیں بلکہ مرکز نے خود سے جاری کیا ہے ۔ بی ایس او آزاد کے زون کی ترجمانی کرنے والے مرکز کی حقیقت سے زونل ممبران سمیت پنجگور میں تنظیم کے کمکار اور ہمدرد بھی واقف ہیں اسی مرکز کے ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ان کی ہر دل عزیز تنظیم آج بحرانوں کا شکار ہے ۔ پنجگور زون اپنے کارکنان کو منظم رکھتے ہوئے زون کے سطح پر تنظیمی کی وجود کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش کریگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز