پنج‌شنبه, آوریل 18, 2024
Homeخبریںترکی:ہنگامی حالت کی نفاذ میں چوتھی مرتبہ توسیع۔

ترکی:ہنگامی حالت کی نفاذ میں چوتھی مرتبہ توسیع۔

انقراہ(ہمگام نیوز) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ کی گئی ہنگامی حالت کی مدت میں چوتھی مرتبہ توسیع کر دی گئی ہے۔ آج پیر سترہ جولائی کو اس مقصد کے لیے پارلیمان میں رائے شماری کی گئی اور پیش کردہ قرارداد کو منظور کر لیا گیا۔ اب ہنگامی حالت رواں برس انیس اکتوبر تک نافذ العمل رہے گی۔ پارلیمان میں صدر رجب طیب ایردوآن کی جماعت کی اکثریت ہونے کی وجہ سے توسیع کا فیصلہ یقینی خیال کیا گیا تھا۔ جولائی 2016ء میں نافذ کی گئی ہنگامی حالت کی مدت بدھ انیس جولائی کو اپنے اختتام کو پہنچ رہی تھی۔ حزب اختلاف فوری طور پر ایمرجنسی اٹھانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد تقریباً ڈیڑھ لاکھ سرکاری اہلکاروں کو یا تو معطّل یا پھر نوکریوں سے برطرف کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز