جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںترکی میں مقید دو برطانوی صحافیوں سے پوچھ گچھ شروع

ترکی میں مقید دو برطانوی صحافیوں سے پوچھ گچھ شروع

استنبول (ہمگام نیوز )برطانیہ کے دو صحافیوں جیک ہانراہن اور فلپ پینڈلبری کو گزشتہ ہفتے گرفتار کرنے کے بعد حکام نے آج پیر کے روز اُن سے پوچھ گچھ کی ہے۔ یہ صحافی وائس نیوز سے وابستہ ہیں اور ترکی کے شورش زدہ کرد آبادی والے علاقے کی رپورٹنگ کے لیے گئے ہوئے تھے۔ مقامی عدالتی اہلکاروں کے مطابق پوچھ گچھ کے بعد ہی طے ہو گا کہ آیا انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ دونوں صحافیوں کے ہمراہ ایک ترک شہری اور ایک دوسرا شخص گزشتہ ہفتے کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔ عدالتی اہلکاروں کے مطابق ان پر الزام ہے کہ یہ جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ کی معاونت کر رہے تھے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صحافیوں کی رہائی کی اپیل کی ہے۔ وائس نیوز امریکی شہر نیویارک میں قائم ایک نیوز ویب سائٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز