جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںترکی نے روسی فوجی طیارہ مار گرایا

ترکی نے روسی فوجی طیارہ مار گرایا

انقرہ(ہمگام نیوز) ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کا جنگی طیارہ مار گرایا۔

فوجی ذرائع سے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق ترکی نے منگل کی صبح شامی سرحد کے قریب روسی فوجی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے پر نشانہ بنایا۔

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ طیارے کو زمین سے نشانہ بنایا گیا جبکہ اس کے تباہ ہونے سے قبل پائلٹ باحفاظت اس سے نکل چکے تھے۔

جبکہ طیارہ گرنے کا دوسرا واقع پاکستان میں پیش آیا جہاں پاکستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف ٹی- 7 گر کر تباہ ہونے سے خاتون فلائنگ آفیسر مریم مختیار جاں بحق ہوگئیں

پی اے ایف ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق میانوالی کے قریب کندیاں میں فضائیہ کے ایف ٹی- 7 طیارے کو معمول کی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ مریم مختیار جاں بحق ہوگئیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز