شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںترکی کے پارلیمنٹ میں کرد ایم پی نے اسپیکر کو کہا کہ...

ترکی کے پارلیمنٹ میں کرد ایم پی نے اسپیکر کو کہا کہ کردستان یہاں میرے دل میں ہے

بدھ کے دن ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ترکش پارلیمنٹ نے کرد پارلیمنٹیرین کو بے دخل کردیا جب انہوں نے اپنی تقریر میں لفظ “کردستان” کا استعمال کیا ۔
لفظ کردستان کے استعمال کی وجہ سے انہیں دو قانون سازی کے سیشن کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا،تنخواہ کاٹی گئی اور یہاں تک کہ ٹریول الاوئنس بھی کاٹی گئی۔ ایم پی عثمان بیادمیر کرد پارٹی (ایچ -ڈی-پی) کے ممبر ہے جو کردوں کی نمائندگی کرتا ہے اور بیادمیر سینلی ارفا صوبےکی قومی اسمبلی میں نمائندگی کرتے ہے۔
یہ سزا پہلی عملدرآمد تھی اس پابندی کی جو ترک قانون سازوں نے لگائی تھی  لفظ کردستان کے استعمال کے خلاف جو طیب اردگان کے ترک پارٹی (اے- کے -پی )نے جولائی میں پارلیمنٹ میں پاس کی تھی۔
بیادمیر سیشن سے اگلے سال آنے والے قومی بجٹ کے بارے میں خطاب کر رہے تھے جب انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت ارادہ رکھتی ہے کہ وہ بجٹ کا کچھ حصہ کردوں اور اقلیتوں کے تحفظ اور بہتری کیلئے مختص کرے۔
بیادمیر نے کہا “ڈھائی کروڑ کرد اس ملک میں رہتے ہیں اور ایک کردش ٹی وی چینل ( ریاست کے ماتحت ) بھی ہے ،اس کے
علاوہ اور کیا چاہئے آپکو؟”انہوں نے کہا “میں بحیثیت کردوں کا فرزند ہوں اور کردستان کا نمائندہ ہوں تو میرا ایک مشن ہے کردستان کیلئے ۔میں چاہتا ہوں یہ چھت(پارلیمنٹ ) ترک اور کردوں میں برابر تقسیم ہو۔اگر آپ کردوں کو نکالنا چاہتے ہے،اگر آپ انہیں نابود شمار کرینگے،اگر آپ انھیں جیل میں ڈالیں گے ساری
آٹھ کروڑ ترکی کی آبادی کو کھودینگے۔ ”
بیادمیر کے تقریر ختم کرنے کے بعد خاتون اسپیکر Aysenur bahcekapiliان سے بار بار پوچھتی رہی کہ کردستان کہاں ہے۔؟
ایک چھوٹی مگر گرم بحث دونوں کرد اور ترک پارٹی کے ممبرز کے درمیان چھڑ گئی .ترک خاتون اسپیکرنے دوبارہ سوال کرنے شروع کردیئے”جناب بیادمیرمیں آپ سے پوچھ رہی ہوں جواب دیجیئے کردستان کہاں ہے؟”
بیادمیر نے اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کہا”کردستان بہت محفوظ جگے میں ہے، کردستان یہاں میرے دل میں ہے ۔”
ترک اسپیکر نے کہا آپ (سینلی ارفا)صوبے کے پارلیمنٹیرین ہے کردستان کے نہیں ۔!
بیادمیر کے اس ویڈیو نے سوشل میڈیا میں کھلبلی مچا دی اور لوگ انہیں بڑی تعداد میں سپورٹ کر رہے ہیں ۔
جبکہ سویڈن کے مشہور اداکارہ اور گلوکارہ Ala Rianiجو خود ایک کرد ہے انہوں نے بیادمیر کو سپورٹ کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا”جناب بیادمیر کردستان کی طرح آپ میرے دل میں ہے ۔” ترک پارٹی کے قانون سازوں نے دوسرے پارٹیوں کی مدد سے مل کر جلد ہی بیادمیر کو سزا دینےکی اپیل کی۔
ایک الیکٹرانک ووٹنگ میں اکثریت نے بیادمیر پر پابندی کی اپیل کی جبکہ انکے  کے ساتھی لیڈر Selahattin demirtas نو قانون سازوں،80 میئر اور ہزاروں کارکنوں کی گرفتاری کی وجہ سے پارٹی پہلے سے ہی ایک بڑے کریک ڈاون کا سامنا کررہی ہیں۔
بیادمیر نے اپنے دفاع میں کہا کہ پارلیمنٹ صرف انکی سیٹ کو چھین سکتی ہے جیسے انہوں نے پہلے ہی کرد پارٹی کے پانچ ممبرز کے ساتھ کیا لیکن وہ حقیقت کو کبھی بھی چھپا نہیں سکیں گے ۔
انہوں نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ترک ریپبلکن پارٹی کے بانی مصطفی کمال اتا ترک اور موجودہ صدر طیب اردگان نے خود کئی بار اپنی تقریروں میں لفظ”کردستان ” کا استعمال کیا ۔
انہوں نے کہا ہاں میں کرد ہوں،میں کردوں کا ہی فرزند ہوں اور کردستان سے ہوں۔میں یہ انکار نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اللہ کبھی بھی مجھے ایسا کرنے سے بچائے۔
دوسرے کرد پارٹی کے ممبرز جو سیشن میں موجود تھے انہوں نے احتجاج کرتے ہوئےوکٹری سائنز بنا کر اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔یاد رہے ترکی میں کردستان کہنا ایک انتہائی متنازعہ اور حساس نوعیت کا مسئلہ رہا ہیں ۔

انگلش سے ترجمہ حیر آس بلوچ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز