پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںتعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کرنے کی زمہ داری قبول...

تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کی کروڑوں روپے کی مشینری نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کل گوادر کے علاقے چب ریکانی میں گوادر کاشغر سڑک کی تعمیر میں مصروف کمپنی کی بلڈوزر، گریڈر، رولر، لوڈر سمیت کئی ساز و سامان حملہ کرکے نذرآتش کیا ہیں یہ بات انہوں نے بد ھ کی شب نامعلوم مقام سے سٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہاکہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر کوئی بھی منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے گااور یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز