چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںتمام آزادی پسند بلوچ 5 اگست کو برلن کے احتجاجی مظاہرے میں...

تمام آزادی پسند بلوچ 5 اگست کو برلن کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں : حیربیار مری

لندن ( ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ بلوچ آزادی پسندکارکنان کا لانگ مارچ پانچ اگست کو جرمنی کے درلحکومت برلن پہنچ کر جرمن پارلیمان کے سامنے احتجاج کی شکل اختیار کرے گا۔بلوچ رہنما نے جرمنی او اسکے نزدیکی ممالک میں آباد آزادی پسند بلوچوں اور دوسرے انسان دوستوں سے درخواست کی کہ وہ ۵ اگست کے احتجاج میں شرکت کریں ۔حیربیار مری نے کہا کہ احتجاج کا مقصد بلوچ قوم کے خلاف پاکستانی ریاست کی دہشتگردی کو بے نقاب کرنے کے ساتھ دنیا کو بتانا ہے کہ بلوچستان پر پاکستان ۲۷ مارچ ۱۹۴۸ سے قابض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ جدوجہدآزادی کا مقصد دنیا پر یہ واضح کرنا ہے کہ ہم ایک آزاد بلوچستان چاہتے ہیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں پر امن طریقے سے باوقار زندگی گزار سکیں جہاں پر انہیں جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل کا ڈر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز