پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںتمام بلوچ عوام عید سادگی سے منائیں، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز

تمام بلوچ عوام عید سادگی سے منائیں، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز

کوئٹہ(ہمگام نیوز)لاپتہ بلوچ اسیران ، شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2248دن ہوگئے اطہار یکجہتی کرنے والوں میں سول سوسائٹی کے لوگوں نے لاپتہ افراد ، شہداء کے لواحقین سے اطہار ہمدردی کی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا وائس فار مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم عید کیسے منائے عید ایک خوشیوں اور مسرتوں سے بھرا اسلامی مذہبی و ثقافتی تہوار ہے عید کے رو ز سینکڑوں ہزاروں میل دور رہنے والے گھرانوں کے افراد اپنے پیاروں سے آکر ملتے ہیں اور ایک دوسریمحبت کے اظہار کے لئے گلے لگاتے ہیں اس اسلامی تہوار پر حقیقی خوشی بچھڑوں کے ملنے اور خاندان کے تمام افراد کے ایک جگہ اکٹھے ہونے اور ملکر تہوار کو منانے سے ملتی ہے لیکن گزشتہ ایک دہائی سے زاہد عرصے سے بلوچ قوم میں عید کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیں اب یہ تہوار اور خوشیوں کے برعکس اپنے پیاروں کی جدائی کے زخم مزید ہرے اور تازہ ہو جاتے ہیں غم اور کرب سے بھری پر نم انکھیں باہر دور وازے پر لگی رہتی ہیں کہ شاید ان کے بچھڑے ہوئے پیارے کسی بھی وقت گھر آجائیں مگر راہ دیکھ دیکھ کر یہ آنکھیں اب پتھر آگئی ہیں یہ کہانی ان بلوچ خاندانوں کی جن کے پیاروں کو فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دوران کا رروائی گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ان میں سے ہزاروں لاپتہ بلوچوں کو خفیہ مراکز میں سفاکانہ تشدد کے ذریعے شہید کرکے ان کی مسخ شدہ لاشوں کو ویرانوں میں پھینکا جا چکا ہے اس سلسلے میں متاثرہ لواحقین اور چشم دید مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ لاپتہ بلوچوں کو گن پوائنٹ پر حراس میں لیا اور بعد میں لاتعلقی و لا علمی کا اظہار کردیا حالانکہ حال ہی میں جس کا اعتراف ایک سیاسی نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ مہینے کے اندر آٹھ ہزار بلوچوں کو اغواء کیا ہے یہ سلسلہ 2000سے جاری ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پندرہ سالوں میں 35ہزار کی فہرست جو ہمارے پاس ہیں تو صحیح ہے وائس فار مسنگ پرسنز کی جانب سے تمام بلوچ عید سادگی سے منائے اور عید کے دن دو پہر تین بجے اپنے لاپتہ افراد کے لئے پریس کلب سے ریلی نکالی جائیگی ، جس پر تمام پارٹیوں طلباء تنظیموں اور لواحقین سے گزارش ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد شہداء کے لئے اس ریلی میں شرکت کریں بلوچوں کا آزمائش کا دن ہے کہ وہ لاپتہ افراد شہداء سے کتنی محبت کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز