چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںتمپ/وڈھ : مسلح افراد کی فائرنگ سے2افراد ہلاک،ایک زخمی

تمپ/وڈھ : مسلح افراد کی فائرنگ سے2افراد ہلاک،ایک زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) وڈ ھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے ۔
اطلاعات کے مطابق وڈھ کے علاقے کلی عبداللہ میں گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ریاض ولد ثنا اللہ مینگل اور ندیم ولد دوست محمد نامی دو افراد ہلاک ہوگئے ۔
واضع رہے کہ ہلاک شدگان عطالرحمن مینگل کے خاص کارندے تھے جو اغوا برائے تاوان سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھے ۔

جبکہ تمپ کے علاقے نظر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہوٹل میں بیٹھے ملا شاہ داد ولد در محمد نامی ایک شخص پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔
زخمی کوعلاج کیلئے تمپ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،
جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز