جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںتمپ:پاکستانی فوج کی بربریت جاری،متعدد افراد لاپتہ،اہلخانہ کیمپ کے سامنے دھرنا

تمپ:پاکستانی فوج کی بربریت جاری،متعدد افراد لاپتہ،اہلخانہ کیمپ کے سامنے دھرنا

تربت (ہمگام نیوز )تمپ کے علاقے مند میں پاکستانی فوج کی بربریت جاری ، متعددا فراد حراست بعد لاپتہ ، جن میں 12کی شناخت ہوگئی اہلخانہ کا تمپ ایف سی کیمپ کے سامنے دھرنا آمدہ اطلاعات کے مطاق آج بروز جمعہ کو پاکستانی فو ج و خفیہ اداروں نے تربت کے علاقے مند گوبردمیں علی الصبح علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی،خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،گھروں کے قیمتی اشیا لوٹ لئے گئے متعداد فراد کو حراست میں لیکر کیمپ منتقل کردیا جن میں 12کی شناخت ہوئی ہیں جن کے نام اس طرح ہیں شئے رسول بخش، ماجد ولد عبدالقادر، عرفان ولد انور رضا، وہاب ولد حاجی کریم بخش، مختار ولد علی، حکیم ولد علی ،جلال خان ولد رحمت، رزاق ولد جلال خان، مقبول ولدصمد، وحید اور شئے نذر محمدکے ناموں سے ہوگئی ۔جبکہ لاپتہ ہونے بلوچ فرزندوں کے اہلخانہ کا قابض پاکستانی آرمی کے ہاتھوں جبری طور پر گرفتار ہونے والے بلوچ فرزندوں کے اہلخانک کا تمپ ایف سی کیمپ کے سامنے دھرنا جاری ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز