جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںتمپ میں اساتذہ کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے، بلوچ طلبا ایکشن...

تمپ میں اساتذہ کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے، بلوچ طلبا ایکشن کمیٹی

کوئٹہ( ہمگام نیوز) بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ تمپ کے اسکولوں میں تعلیمی ماحول میں خلل ڈالنے کیلئے چند تعلیم دشمن عناصر جن کو ایک طلبا تنظیم کی پشت پناہی حاصل ہے گذشتہ روز چندہ کی خاطر اسکول کی تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کیلئے اساتذہ کو ہراساں کیا اور دھمکی دی جو ایک افسوس ناک اور قابل مذمت عمل ہے ، بلوچ طلبا ایکش کمیٹی ایک ذمہ دار اور بلوچ طلبا کی نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے تمام اساتذہ کو یہ یقین دہانی کراتی ہے کہ وہ باخوف و خطر اور کسی کی تعلیم دشمن اقدامات کو خاطر میں لائے بغیر اپنی فرایض کو سرانجام دیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز