جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںتمپ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔...

تمپ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بلوچ لبریشن آرمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جینئد بلوچ نے کہا ہے کہاتوارکی صبح تمپ کے علاقے شے چراغی کور کے نزدیک ہمارے سرمچاروں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر آر پی جی اورگرنیڈ لانچروں اور دوسرے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے صوبیدار سمیت دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے یہ بات انہوں نے اتوار کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ ٹیلی فون پر این این آئی کو بتائی ۔ترجمان نے مزید کہاکہ جھڑپ میں نقصان اٹھانے کے بعد فورسز نے سول آباد ی کو گھیرے میں لیتے ہوئے تمام راستوں پر ناکے لگادیئے اور لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کیا یہ ان کی حواس باختگی اور بوکھلاہٹ کا مظہر ہے ہم اپنے حملوں میں شدت لاتے ہوئے مقصد کے حصول تک اس طرح کے ڈیڈ لی اٹیک کرتے رہینگے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز