جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںتیرہ نومبر بلوچ شہداء سے تجدید عہد کا دن ہے، سبی میں...

تیرہ نومبر بلوچ شہداء سے تجدید عہد کا دن ہے، سبی میں بلوچ شہداء کمیٹی کا ریفرنس

سبی (ہمگام نیوز)یو مِ شہداء بلوچ کے مناسبت سے آج سبی میں شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام شہداء کی یاد میں ایک ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں درجنوں مرد و خواتین نے شرکت کی ۔ ریفرنس کے موقع بلوچ شہداء کے تصاویر اور بڑے بڑے بینر آویزاں تھے جن پر گل پاشی کی گئی تھی ۔ ریفرنس کا آغاز بلوچ شہداء کی یاد میں دو منٹ کے خاموشی سے ہوا ۔ اس موقع پر مختلف مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ان تمام بلوچ شہداء سے تجدید عہد کا دن ہے جنہوں نے بلوچ قوم کے آزادی ، برابری اور خوشحالی کیلئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ آج جس 13 نومبر کو بلوچ شہداء سے وابسطہ کرکے ہم مناتے ہیں یہ ہمیں شہید محراب خان کے اس عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اسی 13 نومبر کے دن سنہ 1839 کو اپنے وطن بلوچستان کے تحفظ کیلئے انگریز سامراج سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ۔ اس دن سے لیکر آج تک ہزاروں جان نثارانِ بلوچ نے اپنے وطن کے حفاظت اور آزادی کے حصول کیلئے جان دینے کے اس روایت پر عمل کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا ۔ مکررین نے مزید کہا کہ جیسے جیسے بلوچ آزادی کی تحریک شدت اختیار کرکے اپنے منزل سے قریب تر آرہی ہے ویسے ویسے دشمن کے سفاکیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے بلوچ شہادتوں کے تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے ۔حال ہی میں جاری بولان آپریشن دشمن کے اس سفاکیت کی تازہ مثال ہے جہاں درجنوں بلوچوں کو شہید کردیا گیا اور بلوچ روایات کو پامال کرتے ہوئے کئی بلوچ خواتین کو فوج نے اغواء کرلیا ہے ۔ یہ دن ان تمام شہید ہونے والوں بلوچوں سے یکجہتی کا دن ہے ،یہ دن ان بلوچوں کے مقصد سے تجدید عہد کا دن ہے ۔ ریفرنس کے آخر میں شہداء کے تصاویر کے سامنے موم بتیاں جلا کر چراغاں کرکے عقیدت و احترام کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز