پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںتیرہ نومبر بلوچ شہداء کے فکر و فلسفے سے عہد کرنے کا...

تیرہ نومبر بلوچ شہداء کے فکر و فلسفے سے عہد کرنے کا دن ہے۔ بلوچ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ بار ایسو سی ایشن کے صدر صادق رئیسانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ13 نومبر شہدائے بلوچ قومی یکجہتی و شہداء کے فکر و فلسفے سے عہد کرنے کا دن ہے پوری دنیا میں تمام اقوام اپنے شہیدوں کے لئے ایک مخصوص دن مقرر کرکے ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اس دن پوری قوم اپنے شہداء کے روحوں سے ہم قدم ہوتے ہیں ۔ بلوچ جہد آزادی میں اس کمی کو کافی عرصے سے محسوس کیا جارہا تھا بلوچ شہداء کمیٹی جو صرف شہداء سے یکجہتی کے حوالے سے اس دن کا اعلان کرچکی ہے اور ہر سال انتہائی احترام و عقیدت سے اس دن کو مناتی ہے تمام سیاسی پارٹیوں و بلوچ قوم کے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس دن کی مناسبت سے شہیدوں سے اظہار یکجہتی کریں ۔ شہید کسی بھی قوم کے سرمایہ ہیں اور اس قوم کی پہچان ان ہی شہیدوں کے خون سے بنتی ہیں جو اقوام قربان ہونے کے درس سے نابلد ہوتے ہیں وہ تاریخ کے سیاہ بابوں کا حصہ بنتے ہیں تمام شہداء کے کردارو عمل ایک دوسرے سے مختلف ضرور ہوتے ہیں لیکن انکی قربانی کا مقصدوطن کی آزادی ہی رہی ہے اسطرح قربانی کے حوالے سے تمام شہداء برابر ہیں اسلئے تمام شہیدوں کے حوالے سے ایک قومی دن مقرر ہے جس دن ہم اکھٹے ہوکر اپنے تمام شہداء سے اظہار یکجہتی کرکے ان سے عہد کرتے ہیں کہ ان کے فکرو فلسفے پر چل کر اپنا فرض پورا کرینگے اور بلوچ قوم کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ اس دن شہداء کی یادگیری کے لئے ان سے اظہار یکجہتی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز